نئی دہلی،29؍مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )تلنگانہ میں منکونڈرو منڈل کے چام جریلا میں آج ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اورلاری کے آپسی تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ بس وارنگل سے کریم نگر کی جانب جارہی تھی اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موتہوگئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔زخمیوں کو یہاں سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
وزیر اعلی کے چند شیکھر راؤ نے اس حادثہ پرگہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے ہرممکن مدد دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔